نوجوانوں سے ملکر ملک کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے،نوازشریف

قصور: قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے کہا ہےکہ نوجوان ہمارے ساتھ ہیں، ملک کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔

کھڈیاں خاص میں انتخابی مہم کے آخری روز جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نہ جاتی تو یہاں پر موجود ہر شخص کےپاس اچھا روزگار ہوتا، موجودہ دور میں ہر نوجوان کو روزگار ملنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس دور سے باہر نکلنا ہے،ہم نے پھر سے ملک کو ایشین ٹائیگر بنانا ہے، شہبازشریف اس جذے کو پاکستان کیلئے استعمال کرویہ پاکستان کی تقدیر بدل کررکھ دے گا۔

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ کھڈیاں کی سڑکوں کو پیرس کی سڑکوں سے بہتر بنائیں گے، یہاں نوجوانوں کیلئے یونیورسٹی ہونی چاہیے، ان کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز ہونے چاہئیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ کھڈیاں کے نوجوانوں کو ہنر سکھائیں گے اور باعزت نوکریاں بھی دیں گے، کھڈیاں میں رہنے والے نوجوانوں کیلئے سٹیڈیم بھی ہونا چاہیے تاکہ انہیں صحت مند تفریحی کے مواقع میسر آ سکیں۔

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ یہاں پر جب سٹیڈیم بنے گا تو میں شہبازشریف کو افتتاح کیلئے لے کر آؤں گا ، میں یہاں کے سٹیڈیم میں اوپنگ کے طور پر میچ کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے کہ نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں ملیں گی لاکھوں گھرملیں گے، کہاں گئی نوکریاں اور کہاں گئےگھر؟۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہمارا دور ایسا تھا کہ10 روپے کلو سبزیاں ملتی تھیں، میرے دور میں روٹی4روپے کی تھی،20 روپے میں5 روٹیاں ملتی تھیں، ہمارے دور میں 5 لاکھ روپے کی گاڑیاں ملتی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آج آخری جلسہ کھڈیاں میں کررہے ہیں، امید ہے یہاں موجود نوجوان ہمارے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر پاکستان کی ترقی میں ہمارا ساتھ دیں گے، نوجوانوں کا یہ جذبہ پاکستان کی ترقی کی نوید سنا رہا ہے۔

تازہ ترین

January 17, 2025

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

January 17, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کی ملاقات

January 16, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 16, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

January 16, 2025

آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں کامیابی پر فورسز کو خراج تحسین

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر