اسلام آباد: عام انتخابات میں ایک روز باقی،امیدواروں کی الیکشن ہم آج رات 12بجے ختم ہوگی،الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیاگیا۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق آج رات 12بجے کے بعدکوئی امیدوار سیاسی سرگرمی کاانعقاد نہیں کریگا۔الیکشن ایکٹ 2017کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ آج شب 12 بجے کے بعد الیکشن کمپین ، اشتہارات ودیگر تحریری مواد جس سے امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا شبہ ہو کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہر پر پابندی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق میڈیا پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد رزلٹ نشرکرناشروع کرسکتا ہے۔میڈیا پرواضح طور پر بتایا جائے گا کہ یہ رزلٹ غیر حتمی و غیر سرکاری ہیں۔ریٹرنگ آفیسرزپولنگ اسٹیشنزکاجاری اورمکمل غیرحتمی رزلٹ جاری کریں گے۔میڈیا انتخابی عمل کے دوران ضابطہ اخلاق کی پابندی کرے گا ۔خلاف ورزی پر پیمرا اور پی ٹی اے کو قانونی کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کرد ی گئی ہیں۔