عام انتخابات2024:ایک دن باقی! پولنگ عملےکوانتخابی سامان کی ترسیل شروع

اسلام آباد: ملک بھر میں عام انتخابات میں محض ایک دن باقی ہے جس کیلئے پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کل ہونے والے انتخابات کے لیے انتخابی سامان پریذائڈنگ افسران اور پولنگ عملے کے سپرد کیا جا رہا ہے۔

ڈی آر او اسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں پولنگ میٹریل متعلقہ حلقے کو دیا جا رہا ہے، پریذائیڈنگ افسران کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کی ہدایات کی گئی ہیں۔

کراچی میں ضلع شرقی میں پولنگ سامان کی ترسیل ایکسپو سینٹر سے ہو گی، ایکسپو سینٹر کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

ملتان
ملتان کے قومی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 12 حلقوں کے پریذائیڈنگ افسران کو سامان فراہم کیا جا رہا ہے، پولنگ سامان فراہم کرنے کے لیے تین سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

این اے 148، 149، 150 اور 151 کے پریذائیڈنگ افسران کو سامان ملتان پبلک سکول سے فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ این اے 152 کے لیے شجاع آباد اور 153 کے لیے جلالپور پیروالا میں سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔

پولنگ سامان سخت سکیورٹی میں پریذائیڈنگ افسران کو فراہم کیا جارہا ہے، پولنگ سامان پولیس کی سکیورٹی میں پولنگ سٹیشنز تک پہنچایا جارہا ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے کہا ہے کہ پولنگ سامان کی ترسیل شام 6 بجے تک مکمل کر لی جائے گی۔

پشاور
دوسری جانب پشاور میں بھی انتخابی سامان کی تقسیم کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے کہا کہ پشاور میں 3 مقامات سے پولنگ میٹریل متعلقہ عملے کے حوالے کیا جا رہا ہے، ٹیکنیکل کالج کوہاٹ روڈ، سپورٹس کمپلیکس اور عیدگاہ سے پولنگ میٹریل کی ترسیل جاری ہے۔

ڈی آر او کا کہنا ہے کہ تمام پوائنٹس میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، 1200 سے زیادہ پولنگ سٹیشنز میں میٹریل کی ترسیل کی جا رہی ہے، الیکشن میٹریل کی ترسیل کے لیے ٹرانسپورٹ پلان بھی مرتب کیا گیا ہے۔

مالاکنڈ
مالاکنڈ میں ایک قومی اور 2 صوبائی نشستوں کے لیے انتخابی مواد کی ترسیل کا عمل شروع ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج اور لیویز کے جوان تعینات ہوں گے۔

بنوں
بنوں میں سپورٹس کمپلیکس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سامان کی ترسیل جاری ہے، 524 پولنگ سٹیشنوں کے لیے سامان سکیورٹی کی نگرانی میں دیا جا رہا ہے۔

انتخابی مہم کا وقت ختم
دوسری جانب عام انتخابات 2024ء کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق شق 48 اور 49 کے تحت انتخابی مہم 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب ختم ہوئی، انتخابی مہم کا مقررہ وقت گزرنے کے بعد انتخابی مہم چلانے پر مکمل پابندی ہو گی، مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد انتخابی تشہیر کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ ڈے پر بھی انتخابی مہم یا ووٹرز کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ شکنی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، انتخابی عمل تک میڈیا پر ہر قسم کے پول سروے پر بھی پابندی ہو گی، میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد رزلٹ نشر کر سکے گا۔

واضح طور پر بتانا ہو گا کہ نتائج غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں، آر اوز پولنگ سٹیشنوں کا مکمل غیر حتمی نتیجہ جاری کریں گے، ڈسٹرکٹ اینڈ ریٹرنگ افسران و پولیس ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی پابند ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی غیر قانونی تصور ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق مانیٹرنگ ٹیمیں فعال ہو گئی ہیں جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کریں گی، کل 8 فروری کو پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، پولنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تازہ ترین

January 17, 2025

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

January 17, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کی ملاقات

January 16, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 16, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

January 16, 2025

آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں کامیابی پر فورسز کو خراج تحسین

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر