گوجرانوالہ : گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ حملہ اور توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی کے 50 رہنماؤں کو مفرور قرار دیا تھا۔عدالت نے مفرور قرار دیے گئے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
ملزمان میں مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، زرتاج گل اور دیگر شامل ہیں۔کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الٰہی اور شاہ محمود قریشی بھی نامزد ملزم ہیں۔
عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ رجسٹر میں ملزمان کے نام درج کر کے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔آج سماعت کے دوران جے آئی ٹی ارکان نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان عدالت کی مقررہ مدت میں پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی سرنڈر کیا۔