چمن(نیوز ڈیسک)جے یو آئی(ف) کے رہنما حافظ حمداللہ پرقاتلانہ حملہ،محافظوں کی جوابی کارروائی پر حملہ آورفرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق میزئی اڈہ طور پل کے قریب نامعلوم افراد نے حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ کی ، جس پر سکواڈ میں شامل اہلکاروں اور محافظوںنے جوابی فائرنگ کی ۔حملہ آور پانچ منٹ تک فائرنگ کرتے رہے،تاہم حافظ حمداللہ اس حملے میں محفوظ رہے۔واضح رہے کہ حافظ حمداللہ پر اس سے پہلے بھی قاتلانہ حملے ہوچکےہیں۔