انتخابات جیتنے اور ہارنے کا معاملہ نہیں عوامی مینڈیٹ کے تعین کی مشق ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انتخابات کے انعقاد پر نگراں حکومت، الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو بھی مبارک باد دی ہے۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے انتخابات میں تمام جیتنے والے امیدواروں کو مبارک باد بھی دی ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام کی حق رائے دہی کے لیے آزادانہ شرکت جمہوریت کے لیے ان کے عزم کا ثبوت ہے، مشکلات کے باوجود محفوظ انتخابی ماحول بنانے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے زیادہ تعریف کے مستحق ہیں۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ میڈیا، سول انتظامیہ اور عدلیہ کے ارکان کے تعمیری کردار نے قومی تاریخ کی سب سے بڑی انتخابی مشق کے کامیاب انعقاد کو ممکن بنایا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ انتخابات اور جمہوریت پاکستان کے عوام کی خدمت کا ذریعہ ہیں۔ انتخابات جیتنے اور ہارنے کا معاملہ نہیں عوامی مینڈیٹ کے تعین کی مشق ہے۔

آرمی چیف نے کہا ہے کہ جمہوری قوتوں کی نمائندہ حکومت ملک کی متنوع سیاست کو قومی مقصد کے ساتھ بہتر طریقے سے پیش کرے گی۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے آئینِ پاکستان پر اپنا مشترکہ اعتماد ظاہر کیا ہے، سیاسی جماعتیں سیاسی پختگی اور اتحاد کے ساتھ قوم کے اعتماد کا جواب دیں۔

آرمی چیف نے مزید کہا ہے کہ 25 کروڑ آبادی والے ترقی پسند ملک کے لیے انتشار موزوں نہیں، خواہش ہے کہ یہ انتخابات سیاسی اور معاشی استحکام لائیں، دعا ہے یہ انتخابات پاکستان کے لیے امن اور خوشحالی لائیں۔

تازہ ترین

January 17, 2025

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

January 17, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کی ملاقات

January 16, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 16, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

January 16, 2025

آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں کامیابی پر فورسز کو خراج تحسین

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر