پی ایس 129:حافظ نعیم الرحمان کا سیٹ چھوڑنے کا اعلان

کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پی ایس 129کی جیتی ہوئی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پی ایس 129سے سیٹ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آزاد نہیں ہے ، سیاہی ملی گئی ہے ،ا یم کیو ایم کی امیدواروں کو جتوایا گیا،اس طرح کا فراڈ کیا گیا ہے ،ہم سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی اس تماشے کے حوالے سے خط لکھاہے ، ہمارے امید واروں کو ہرا کر ایم کیو ایم کو جتوایا گیا ،ہمارے پاس سب ثبوت موجود ہیں ،شہر کو ایم کیو ایم کے حوالے کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال سمیت دیگر ایم کیو ایم والے ہارے ہیں، میں اپنی سیٹ واپس کررہا ہوں ، شرم نہیں آتی ن لیگ کو پیپلز پارٹی کو ،ایم کیو ایم کو ، ہم پرامن جمہوری حق رکھتے ہیں ،ہم نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ، ہم مطالبہ کرتے ہیں شفاف تحقیقات کرائی جائیں ،ہم عوام کو مایوس نہیں کرنے دیں گے ۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار برائے PS-129 معاذ مقدم نے بھی جماعت اسلامی کے نعیم الرحمان کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ،ان کا کہناتھا کہ حافظ نعیم الرحمان نے اپنی جعلی اور دھاندلی زدہ جیت کا بھانڈا پھُوٹنے سے روکنے کیلئے نشست چھوڑنے کا اعلان کیا، ایم ایم کیو ایم پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی دھاندلی زدہ جیت کو ثابت کرنے کیلئے پوری تیاری کر چکی ہے، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان نے میدان سے بھاگ کر اپنی جماعت کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 129 کراچی سینٹرل کے مکمل 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے حافظ نعیم الرحمان 26926 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے ۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے معاذ مقدم 20608 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

تازہ ترین

January 17, 2025

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

January 17, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کی ملاقات

January 16, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 16, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

January 16, 2025

آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں کامیابی پر فورسز کو خراج تحسین

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر