پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے تمام فیصلوں کا اختیار زرداری، بلاول بھٹو کو دے دیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا۔
پارٹی قیادت نے ن لیگ کی تجاویز سی ای سی ارکان کے سامنے رکھ دیں ۔ اجلاس میں اس حوالے سے بات ہوئی کہ ن لیگ نے اہم عہدے دینے کی پیشکش کی ہے ۔ سینئر رہنماؤں نے بلاول کو وزیراعظم کی بجائے اپوزیشن لیڈر بننے کی تجویزدی ۔ سی ای سی میں شریک رہنمائوں کاکہنا تھا کہ اگر مضبوط اتحادی حکومت بنتی ہے تو بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنایا جائے ۔ کمزور اتحادی حکومت کے بجائے اپوزیشن لیڈر بہتر ہے ۔
پارٹی رہنماؤں نے ڈھائی ڈھائی سالہ پرائم منسٹر شپ فارمولا مسترد کرنے کی تجویز مسترد کردی۔ یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ ن لیگ کو سپورٹ کریں لیکن حکومت کا حصہ نہ بنیں نہ ہی وزارتیں لیں۔
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں، اجلاس کا آغاز شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کرنے سے ہوا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں عام انتخابات اور اس کے حوالے سے عوام کے ردعمل اور ملک کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پارٹی قیادت نے ن لیگ کی تجاویز سی ای سی ارکان کے سامنے رکھ دیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی جانب سے ملک کی سیاسی، معاشی اور حکومتی صورت حال کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔اجلاس میں عام انتخابات اور اس کے حوالے سے عوام کے ردعمل پر بات چیت کی گئی اور ملک کے مستقبل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی جانب سے ملک کی سیاسی، معاشی اور حکومتی صورت حال کے حوالے سے مختلف تجاویز کیا گیا۔

تازہ ترین

January 17, 2025

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

January 17, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کی ملاقات

January 16, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 16, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

January 16, 2025

آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں کامیابی پر فورسز کو خراج تحسین

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر