لندن(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی مشیر برائے وزیراعظم بیرسٹر شہزاد اکبر پر نامعلوم افراد کاحملہ، تیزابی محلول پھینک کر فرار، پولیس اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں ۔
رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی مشیر احتساب برائے وزیر اعظم بیرسٹر شہزاداکبر پر نامعلو م افراد نے ان کے برطانیہ میں واقع گھر پر حملہ کیا ہے ۔ تاہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
🚨Last evening I was attacked at my address in England (where I am living in exile with my family) by unknown assailant/s who threw acidic liquid at me. Thankfully my wife and children are safe, however I got some injuries but nothing life-threatening. Police and emergency…
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) November 27, 2023
سوشل میڈیاایکس پر اس حملے کی اطلاع دیتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کل شام برطانیہ میں مجھ پر میرے گھر جہاں میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہوں حملہ کیا گیا۔ حملہ آور نے میر ے اوپر تیزابی محلول پھینکا اور فرار ہو گیا پولیس اور ایمرجنسی سروسیز بروقت موقعہ پر پہنچی کیونکہ پہلے سے پولیس تریٹ سے آگاہ تھی، اللہ کا شکر ہے کہ حملہ آور پوری طرح سے کامیاب نہ ہوا اور انشاللہ میرا حوصلہ اور عزم برقرار ہے اور رہے گا اور ظالم اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہونگے اور انشااللہ جلد بے نقاب بھی ہونگے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی ، سول لائنز پولیس کی اہم کارروائی، دوخطرناک ڈاکو گرفتار