بانی پی ٹی آئی کےخلاف خاتون جج دھمکی کیس میں پراسیکیوٹر نےدلائل کیلئےوقت مانگ لیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادمیں بانی پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس میں سماعت ہوئی،پراسیکیوشن کےدلائل کیلئےسماعت ملتوی کردی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کےوکیل خالدیوسف عدالت کےروبروپیش ہوئے۔
پراسیکیوٹر رضوان عباسی سول جج مرید عباس کی عدالت میں پیش ہوئے،پراسیکیوٹر رضوان عباسی نےعدالت سےاستدعاکی کے مجھے دلائل کے لئے وقت دیا جائے۔
جس پرعدالت نے رضوان عباسی کی استدعا منظور کرتے ہوئے دلائل کے لئے وقت دے دیااور سماعت28 فروری تک ملتوی کر دی ۔