اسلام آباد: رہنماپی ٹی آئی عمرایوب نےکہاہےکہ وزارت عظمیٰ کیلئےنامزہونامیرےلئےخوشی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف نےمرکزی سیکرٹری جنرل عمرایوب کووزیراعظم کیلئےنامزکردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کاٹویٹ میں کہناتھاکہ میں عمران خان،پی ٹی آئی کے اراکین اور پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا، پی ٹی آئی بطور جماعت پاکستان میں جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے کام کرے گی، تاکہ ملکی معیشت کو مثبت سمت کی طرف گامزن کیا جا سکے ۔
پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھاکہ ہم پاکستانی عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے اپنا اصلاحاتی پروگرام شروع کریں گے ،پہلی ترجیح بانی پی ٹی آئی ،وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، صدر چوہدری پرویز الٰہی اور ہمارے تمام خواتین و مرد سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر جیل سے رہا کرانا ہو گی۔
عمرایوب کامزیدکہناتھاکہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں وزیراعظم کا الیکشن لڑے گی اور انشاء اللہ جیتے گی، ہم نے عام انتخابات میں180 سیٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے، ہم اپنے مینڈیٹ کو چوری نہیں ہونے دیں گے۔