کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر چیف جسٹس چیمبر میں ججز کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق مشاورت میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیحی آفریدی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بھی چیف جسٹس چیمبر میں موجود ہیں، ججز کے درمیان کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مشاورت کے بعد ازخود نوٹس لینے یا نہ لینے کا فیصلہ ہوگا۔