اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کاکہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی الزامات کیساتھ ثبوت بھی پیش کریں۔سمجھ نہیں آیا میرے اوپر الزامات کیوں لگائے؟
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی سے متعلق الزامات کے ردعمل میں صحافیوں سے گفتگو میں کہنا ہے کہ الزام لگانا کمشنر راولپنڈی کا حق ہے ، ان الزامات کا کوئی ثبوت نہیں الزامات تو کوئی بھی لگا سکتا ہے الزام کے ساتھ ثبوت بھی پیش کرنے ہوتے ہیں۔ثبوت بھی پیش کریں۔اچھے برے کا تعین بعد میں ہوگا۔ان الزامات میں نہ کوئی صداقت ہے نہ سچائی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، پٹیشن آتی رہتی ہے اس کا ہم فیصلہ کرتے رہتے ہیں۔کوئی کیس پیر کو لگا ہوا ہے تو آکر دیکھ لیں کیا فیصلہ کرتا ہے۔ پاکستان میں ادارے ہیں ، اداروں کو تباہ نہ کریں۔اگر آپ پاکستان کے دشمن ہیں تو اداروں کوتباہ کریں گے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کاکہنا تھا کہ بے بنیاد الزامات نہ لگائیں، الیکشن سے میرا کوئی تعلق نہیں۔