راولپنڈی : پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی رابطہ کمیٹیوں نے کمشنر راولپنڈی کے ا لزامات کے بعد دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹراسحاق ڈار کی رہائش گاہ پرمسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔دونوں جماعتوں کے قائدین نے کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا۔
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے حکومت سازی کے معاملے کوآگے بڑھانے پراتفاق کیا۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق ا اعتماد سازی کےلیے طے شدہ نکات پر تحریری معاہدہ ہوگا۔