راولپنڈی: کمشنر راولپنڈی کے الیکشن کمیشن پر دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سینئر ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی اجلاس کی صدرات کریں گے ،اجلاس میں کمیٹی ٹی آو آرز طے کرےگی، الیکشن کمیشن انکوائری کمیٹی تین روز میں رپورٹ کمیشن میں پیش کرےگی۔
جبکہ الیکشن کمیشن کی خصوصی کمیٹی کل سے تحقیقات کا آغاز کرے گی، کمیٹی راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کرے گی، راولپنڈی ڈویژن کے 6 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے، ضلع راولپنڈی،، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور مری کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے، راولپنڈی ڈویژن سے قومی اسمبلی کے 13 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے، خصوصی کمیٹی صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کرے گی۔