پشاور:تحریک انصاف کے آزاد ارکین پر مشتمل صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی کا نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کرینگے ، آزاد ارکین اسمبلی کا اجلاس دن 2 بجے اسپیکر ہاوس پشاور میں منعقد ہوگا، اجلاس میں تمام نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی کو شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں حکومت سازی سمیت دیگر اہم معاملات پر بات چیت کی جائے گی، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے طریقہ کار اور تعارف کیا جائے گا۔