اسلام آباد(عامررفیق بٹ)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری کی صدارت میں پاکستان پیپلز پارٹی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور آمدہ انتخابات پر تفصیلی غور و خوض ہوا۔قومی اور صوبائی سطح کی اہم ترین سیاسی شخصیات سے رابطے کیلئے فیصلہ کیا گیا اور سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے اہم قومی اور صوبائی سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کے شیڈول کیلئے کمیٹی ممبران کو اہم ٹاسک سونپ دئیے۔باہمی مشاورت سے چاروں صوبوں کی مذاکراتی کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا اجلاس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی خیبر پختونخواہ کے صدر محمد علی باچہ موجود تھے ممبران کمیٹی قمرازمان کائرہ ساجد طوری ویڈیو لنک کے زریعے شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں: گریڈ 22 میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ