ا سلام آبا د(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت سازی میں مسلم لیگ ن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹی سے ایم کیوایم کے وفدنے ملاقات کی جس میں حکومت سازی سے متعلق مشاور ت کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم نے قومی مفاد میں ن لیگ کےساتھ چلنے پر اتفاق کیاہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنی حمایت کا اظہارکردیا۔ ن لیگ کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے حکومت کی تشکیل سے متعلق ابتدائی مسودہ ایم کیو ایم کے حوالے کیا جس پر ایم کیوایم وفد قیادت مشاورت کرے گا اور ضرورت پڑنے پر ایم کیوایم ، ن لیگ رابطہ کمیٹی سے دوبارہ ملاقات کرے گی۔اس سے پہلے حکومت سازی کے لیے اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دورہوا ۔پیپلزپارٹی کے وفد میں مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن اور دیگر شامل تھےاس اجلاس میں حتمی تجاویز کا تبادلہ کیاگیا