اسلام آباد (نیوز ڈیسک )الیکشن 2024، ای سی پی نے نواز شریف کو دھاندلی کیس میں طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف یاسمین راشد کی درخواست پر مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کو منگل کو طلب کر لیا۔این اے 130 لاہور سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی وکیل یاسمین راشد نے بتایا کہ رات ساڑھے 10 بجے پولیس اہلکار آر او کے دفتر میں داخل ہوئے، اس وقت فارم 47 مرتب کیا جا رہا تھا،
الیکشن کمیشن میں وکیل نے کہا کہ رزلٹ نئے آر او سے تیار کرایا۔ فارم 45 کے مطابق یاسمین راشد 20 ہزار ووٹوں سے جیت رہی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یاسمین راشد الیکشن جیت رہی تھیں لیکن بھاری دھاندلی کے کیس میں 33 پولنگ اسٹیشنز سے نواز شریف کو 101,000 ووٹ دئیے گئے۔الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔