اسلام آباد: نوجوان سیاستدان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی الیکشن پر سوالات اٹھتے رہے،لوگ ثبوت لیکر سامنےآتےر ہے،ٹریبونلز میں جاتے رہے،اسمبلیوں کی مدت پوری ہوتی رہی لیکن یہ معاملات حل نہیں ہوئے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ جو سوالات 2024 کے الیکشن پر اٹھے ہیں جس بھونڈے طریقے سے چیزیں ہوئی ہیں ، فارم 45 کچھ کہہ رہے ہیں اور فارم 47 کچھ کہہ رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ دھاندلی 100 فیصد ہوئی ہے فارم 45 کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جیت رہے تھےاور فارم 47 میں ن لیگ کے امیدوار کو جیتا ہوا ہے ۔
الیکشن کے پورے پراسس پر سوالاٹ اٹھ رہے ہیں، 2018میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو فنشنگ تک پہنچانے میں دودھ میں پانی ملایا گیا تھا، فرق یہ ہے کہ آج ان کو باہر رکھنے کیلئے پانی میں دودھ ملانا پڑرہا ہے۔