لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے سندر کے قریب نامعلوم کارسواروں نے لڑکیوں کی کالج بس پر فائرنگ کردی ۔ گولیاں لگنے سے دو طالبات شدید زخمی ، ایک کی حالت نازک ۔ ملزمان فرار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ سندر کےقریب نامعلوم کار سواروں نے نجی کالج کی بس پر فائرنگ کر دی ۔ جس سے 2 طالبات گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی کالج کے طلبا و طالبات پتوکی سے مری ٹرپ پر جا رہے تھے۔ زخمی طالبات کی شناخت عائشہ اور نمرہ کے نام سے ہوئی۔
مزید پڑھیں: شاہدرہ کےقریب اسکول بس کھائی میں جاگری،ایک طالبہ جاں بحق
زخمی طالبات کو لاہور جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ زخمی طالبہ عائشہ کی حالت نازک ہے جسے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے ۔