اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں محدود انتخابی مہم چلانے کا عندیہ دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور سینئر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک ٹوئٹ میں تجاویز پیش کی ہیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ انتخابات کو سستا بنانے کیلئےالیکشن کمیشن کوفوری اقدامات کرنے چاہئیں۔
انہوں نے تجویز دی کہ پبلسٹی کیلئےجگہیں مخصوص کی جائیں۔ گلی گلی الیکشن دفاتر کاقیام اخراجات اورباہمی تناؤبڑہاتاہے۔ ان کی تعداد محدود کی جائے۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی
الیکشن ڈےپرپولنگ کیمپس ختم کیے جائیں۔ انتخابی جلسوں کیلئے چوک چوراہے بند کرنیکی اجازت نہ دی جائے۔