کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہو گئے،مراد علی شاہ نے112ووٹ حاصل کئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اویس قادر شاہ کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ سندھ کے انتخاب کیلئے پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم کے علی خورشیدی کے درمیان مقابلہ ہوا،ایوان میں 148 اراکین نے ووٹ کاسٹ کئے ۔سپیکر اسمبلی اویس قادرشاہ کاکہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو 112ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل ایم کیو ایم کے علی خورشیدی نے 36ووٹ حاصل کئے۔مراد علی شاہ سندھ اسمبلی کے مسلسل تیسری بار اور مجموعی طور پر 25ویں وزیراعلیٰ منتخب ہو ئے۔