لاہور (ویب ڈیسک) مریم نواز کی آج پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کا پہلا دن ہے جس کے آغاز میں ہی انہوں نے غصے کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز رائیونڈ سے دفتر پہنچی ہیں اور راستے میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کے ٹریفک روکنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک مینجمنٹ ٹھیک کریں، شہریوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی نے بھاری اکثریت سے مریم نواز کو وزیرِ اعلیٰ منتخب کیا ہے، ان سے گزشتہ روز ہی گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے عہدے کاحلف لیا ہے۔