کچھ ملے بھی نہ اور حکومت میں گئے تو حشر اور برا ہونے والا ہے‘، گورنر سندھ کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

کراچی(نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بھی مبینہ آڈیو وائرل ہوگئی۔

مبینہ وائرل آڈیو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہےکہ وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارا مینڈیٹ 100فیصد جعلی ہے تو ہم نے کہا ہےکہ کچھ ایسی بھی پارٹیاں ہیں جن کا 200 فیصد جعلی مینڈیٹ ہے اور  ہمارا اشارہ ان کی طرف ہی تھا، اب فیصلہ رابطہ کمیٹی نے کرنا ہے کہ ہم کس حد تک ان کے پریشر میں آتے ہیں، یہ دونوں پارٹیاں آپس میں ملی ہیں اب ان کے نمبرز پورے ہوگئے ہیں، ان کو صدر، چیئرمین سینیٹ اور دو گورنرز دیے ہیں، پیپلز پارٹی (ن) لیگ کو پریشر دے رہی ہے کہ سندھ کی گورنر شپ ایم کیو ایم کو نہ دی جائے، اب چاہے گورنر شپ ہو اس کا فیصلہ ایم کیو ایم نے کرنا ہے، ان کی ڈکٹیشن پر کام نہیں ہوگا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ حکومت میں شامل ہونے کے بدلے ایک وزارت دے رہے ہیں، وہ گورنر سندھ بھی اپنا لا رہے ہیں، کچھ ملے بھی نہیں اور حکومت میں گئے تو حشر اور برا ہونے والا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تو پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ تھے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں تھیں، ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا جس سے ووٹرناراض ہوا،  پہلے ہمیں7سیٹیں ملیں تھیں  وہ ہمارا ووٹ بینک تھا، آج ہمیں ووٹ نہیں ملا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ وہ ایک شخص کو گورنر بنوانا چاہتے ہیں، اس شخص کا نام خالد مقبول کو پتا ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہےکہ کامران ٹیسوری حکومت سازی کے لیے ہونے والے مذاکرات پر رابطہ کمیٹی کو بریفنگ دے رہے تھے جہاں انہوں نے اس طرح کی باتیں کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کے معاملے پر پی پی، (ن) لیگ اور ایم کیو ایم میں تحفظات ہیں، کچھ لوگ چاہتے ہیں گورنر سندھ کراچی کی سیاسی شخصیت ہو لیکن ان کا تعلق ایم کیو ایم سے نہ ہو، اس حوالے سے دونوں جماعتوں نے ایم کیو ایم کو آگاہ کردیا ہے۔

جیونیوز کی جانب سے معاملے کی تصدیق یا تردید کے لیے گورنر سندھ کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا لیکن اس کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

تازہ ترین

January 22, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس

January 22, 2025

سلور سٹی سوسائٹی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ، سوسائٹی ممبران

January 22, 2025

انتخاب کے حوالے سے ہماری تیاریاں بالکل مکمل ہیں، رہنماء جے یو آئی

January 22, 2025

موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید کا خوردنی تیل کی صنعت کو ماحولیاتی پائیداری اپنانے پر زور

January 22, 2025

تمباکو کا استعمال آنے والی نسلوں کے لئے پیچیدہ مسائل کا باعث بن سکتا ہے، بیرسٹر محمد علی سیف

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی