اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا واسطہ ایسے لوگوں سے پڑا جن کی ذہنیت سمجھ نہیں آئی، الیکشن میں ہارتے ہی دھاندلی دھاندلی کی رٹ لگائی۔
اسلام آباد میں ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ انتخابی مہم کےدوران وہ گرکر زخمی ہوئے تھے، میں خود ان سےملنے ہسپتال گیا۔الیکشن جیت کر بھی میں ان سے ملنے گھر تک گیا، بنی گالا میں ہم نے طے کیا کہ سب کو مل کر چلنا ہے۔بنی گالا میں ملاقات کے بعد پتہ چلا کہ لندن میں اتحاد بن گیا، پتہ چلا کہ دھرنوں کا پروگرام بن گیا ہے، کہا گیا کہ وزیراعظم کے گلے میں پٹہ ڈال کر باہر لائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی گفتگو بہت عمدہ تھی، الیکشن میں منتخب تمام اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
نواز شریف نے کہا کہ ہمارے پہلے دورمیں بڑے بڑے منصوبوں کا آغاز ہوا تھا، ہمارے دوسرے دور میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا۔ ہمارے تیسرا دور لمبی جدائی کے بعد آیا تھا، ہمارے دور میں ملک مثالی ترقی کر رہا تھا۔