اسلام آباد: سپیکراورڈپٹی سپیکرکےانتخاب کےلئےقومی اسمبلی کااجلاس جاری ہے۔
سپیکرراجہ پرویزاشرف کےزیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے،سپیکرکےانتخاب کیلئےووٹنگ کاعمل جاری ہے،اتحادی جماعتوں کے سپیکر کے عہدے کے امیدوار سردار ایاز صادق ہیں سنی اتحاد کونسل کی طرف سے عامر ڈوگر امیدوار ہیں،جبکہ ڈپٹی سپیکر کےلیے اتحادی جماعتوں کے امیدوار غلام مصطفیٰ شاہ ہیں اورسنی اتحاد کونسل نے جنید اکبر کو ڈپٹی سپیکر کا امیدوار نامزد کیا ہے۔
پہلے سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سےجاری ہے۔سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب قومی اسمبلی کے قاعدہ نو اور دس کے تحت ہوگا ،زیادہ ووٹ لینے والا سپیکر منتخب ہوجائےگا، موجودہ سپیکر نئے سپیکر سے حلف لیں گے نئے سپیکر پھر اسی طریقہ کار کے مطابق ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کروائیں گے ۔
اتحادی جماعتوں کے امیدوار سردار ایاز صادق کو208 اراکین کی حمایت حاصل ہےجبکہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی تعداد81 ہے ۔