پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہوگئے۔
نومنتخب اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرِ صرارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوا۔ وزیراعلیٰ کی دوڑ میں تحریک انصاف کے علی امین گنڈاپور اور مسلم لیگ ن کے عباد اللہ مدِ مقابل تھے۔
کے پی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل انتظامیہ کی طرف سے غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ انتظامیہ کے مطابق اسمبلی ہال میں اراکین اسمبلی کے علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت نہیں تھی۔
انتظامیہ کے مطابق میڈیا نمائندگان کو بھی ہال کے اوپر گیلری میں بھیج دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی اسپیکر اور ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔