اسلام آباد: وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو منظور ہوا تو حکومت مدت پوری کرے گی،اصلی وزیراعظم نوازشریف ہی ہیں ۔
تفصیلا ت کے مطابق ایک نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے نامزد وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اللہ نے چاہا تو حکومت کامیاب ہوگی،ساری وزارتیں ہی نواز شریف کی ہے، نواز شریف ہی اصلی وزیراعظم ہیں۔
جب ایک نیوز نے ان سے سوال کیا گیا کہ اتنی کمزور حکومت بن رہی ہےکیا یہ مدت پوری کرے گی اس پر انہوں نے جواب دیا کہ اللہ تعالی کو منظور ہوا تو حکومت مدت پوری کرے گی، اللہ تعالیٰ نے چاہا تو حکومت کامیاب ہوگی،ان سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ ایک مشن تھا کہ حکومت کمزور ہو؟ کس کا ہاتھ ہوسکتا ہے اس کے پیچھے؟ شہباز شریف نے کوئی جواب نہیں دیا۔