کوئٹہ (نیوز ڈیسک )سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ،سرفراز بگٹی نے 41ووٹ حاصل کیے ،نیشنل پارٹی کے چار ارکان اسمبلی نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے ایوان کے دروازے بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے لیے صرف سرفراز بگٹی کے کاغذات جمع کرائے گئے ہیں۔
نیشنل پارٹی کےچاروں ارکان اسمبلی نے رائےشماری میں حصہ نہیں لیا۔اس سے قبل پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سرکاری پروٹوکول میں بلوچستان اسمبلی پہنچے تھے۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے لیے اراکین بھی آ گئے ہیں۔