اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ملاقات کی،دونوں وزراءنے ملک میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،، نگران وفاقی وزراء نےملاقات میں حالیہ بم دھماکوں میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں،ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کی آئینی ذمہ داری میں الیکشن کمیشن کی ہر ممکن معاونت کریں گے،امن و امان کا قیام حکومت کی ذمہ داری ہے، ہمارا فرض ملک میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے، ملاقات میں انتخابات کے حوالے سے نگران حکومت کی الیکشن کمیشن سے معاونت سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔