لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ سرائیکی زبان کی مٹھاس پاکستان کا لاثانی اثاثہ ہے۔
تفصیلات کےمطابق سرائیکی کلچرڈےپروزیراعلیٰ پنجاب نےسرائیکی زبان میں مبارکباددی۔
مریم نوازکااپنےپیغام میں کہناتھاکہ ”سرائیکی بھینڑیں اتے بھراویں کوں سرائیکی ثقافتی ڈینہوار دیاں نوں لکھ مبارخاں“۔ سرائیکی بہنوں اور بھائیوں کو سرائیکی ثقافتی دن کے حوالے سے ڈھیروں مبارک پیش کرتی ہوں، پاکستان ثقافتی تنوع سے مہکتا گلدستہ ہے،سرائیکی ثقافت مہکتے گلدستے کا پھول ہے۔
وزیراعلیٰ کامزیدکہناتھاکہ سرائیکی اجرک میری پسندیدہ ہے،سرائیکی اجرک سے محبت کا استعارہ ہے۔ سرائیکی سرزمین نے نامور شخصیات کو جنم دیا جو پاکستان کے لئے اثاثہ بنے۔ پنجاب پاکستان کی ثقافت اورقدیم روایات کا امین ہے۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ سرائیکی تہذیب وتمدن میں محبت،پیار،یگانگت اورخلوص جھلکتا ہے۔ن لیگ نے جنوبی پنجاب کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا،اب بھی بہت سی خوشیاں منتظر ہیں۔