راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے 4 کارروائیوں میں 114 کلوگرام منشیات برآمدکرکے5 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔
اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق کراچی میں کوریئر آفس میں بنگلہ دیش بھیجے جانے والے پارسل سے 3.6 کلوگرام آئس برآمدکی گئی ۔گیگا مال راولپنڈی کے قریب ملزم سے 72 کلوگرام چرس اور 13 کلوگرام افیون برآمدکی گئی ۔
کراچی روڈ قلات کے قریب سے 12 کلو گرام چرس اور 5 کلوگرام افیون برآمدکر کےدو ملزم گرفتار کئے گئے۔برہان انٹرچینج اٹک کے قریب 2 ملزمان سے 9 کلو گرام چرس برآمدکئے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔