کے آئی یو شعبہ سوشیالوجی اینڈ اینتھروپو لوجی کے زیر اہتمام شاندار کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

گلگت(وسیم بٹ)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ سوشیالوجی اینڈ اینتھروپولوجی کی جانب سے شاندار کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق کلچر فیسٹیول میں شعبے سوشیالوجی اینڈ اینتھروپولوجی سمسٹر تھرڈ کے طلبہ وطالبات کی جانب سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے روایتی کھانے،لباس سمیت دیگر اشیاء کو اسٹالز کے ذریعے نمائش کیاگیا۔کلچر فیسٹیول کے افتتاحی تقریب میں سینیئر ڈین ڈاکٹر خلیل احمد،رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمیدلون،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز امجد علی نے شرکت کی اور فیسٹیول کا افتتاح کیا۔افتتاح کے بعد فیسٹیول میں طلبہ وطالبات کی جانب سے لگائے گئے نمائشی اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔جہاں طلباء نے اپنے اسٹالز کے بارے میں تفصیلی پریذنٹیشنزدی۔طلباء کی جانب سے لگائے اسٹالز میں گلگت بلتستان کے روایتی کھانوں،ہینڈی کرافٹس کے نمونےرکھے گئے تھے۔ طلبہ و طالبات کے جانب سے لگائے گئے اسٹالز توجہ کے مرکز رہے۔فیسٹیول سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز امجد علی نے کلچرل فیسٹیول کو علاقائی کلچر کو سامنے لانے کے لیے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایسے پروگرامات سے درس و تدریس کے علاؤہ غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا جو مستقبل میں طلباء کے لیے معاون ثابت ہوگا۔ ان سے قبل شعبہ سوشیالوجی اینڈ اینتھروپولوجی کے ہیڈ ڈاکٹر جعفر امان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ و طالبات کو تدریسی عمل تھیوری پڑھانے کے ساتھ ساتھ عملی زندگی میں جانے سے پہلے تجربات سے مزین کرنے کے لیے کلچرل فیسٹیول کا اہتمام کیا گیاتھا۔انہوں نے کہاکہ یہ فیسٹیول شعبہ کے تھرڑ سمسٹر کے طلبہ وطالبات کے کورس کا حصہ ہے۔ان کو بطور پروجیکٹ دیا گیاتھا۔

تازہ ترین

October 28, 2024

پاکستان باکو میں آئندہ عالمی موسمیاتی مذاکرات میں موسمیاتی مالیات میں مزید روانی لانے پر زور دے گا،رومینہ خورشید

October 28, 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام وومن انٹرپرینورشپ ڈے کا انعقاد

October 28, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کو جمہوریہ کرغز، ریاست فلسطین، جمہوری عوامی جمہوریہ کوریا، ازبکستان، کینیا اور جمہوریہ ترکیہ کے سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں

October 28, 2024

مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد منیب الرحمن مسجد نعمان نعمانہ روڈ میںعاشق رسولۖ غازی علم دین شہید اور پیر مفتی محمد عبداللہ قادری مردانوی کے سالانہ عرس کے موقع پر خطاب کریں گے

October 28, 2024

انجمن طلبا اسلام کے زیرِ اہتمام حماس رہنما کی خصوصی کال پر جسدِ واحد غزہ مارچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ