اسلام آباد: من پسند چیف سیکرٹری کی تعیناتی کیلئےخیبرپختونخواحکومت نے وفاق کو خط لکھ دیا۔
نجی ٹی وی کےمطابق صوبائی حکومت کی جانب سے چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کے لیےوفاقی حکومت کو خط بھیج دیا گیا ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے چیف سیکرٹری ندیم اسلم کو عہدے سے ہٹانے کے لیےوفاقی حکومت کو خط ارسال کیاتھا۔خیبرپختونخوا حکومت کا خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ،صوبائی حکومت کا خط وفاق سے لیک ہوا ہے۔
خط میں شہاب علی شاہ کو چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا لگانے کے لیے لکھاگیاہے ،رولز کے مطابق صوبائی حکومت چیف سیکرٹری کے لیے3 نام دے گی ،خیبرپختونخو احکومت کی جانب سے چیف سیکرٹری کے لیے صرف ایک نام بھیجا گیاہے۔
ذرائع کےمطابق اعلیٰ حکام کی جانب سے خط بھیجے جانے کی تصدیق کردی گئی ،خیبرپختونخوا حکومت کا چیف سیکرٹری اور آئی جی کی تبدیلی پر تنازع چلا آرہا ہے ،پہلے چیف سیکرٹری اور اسکے بعد آئی جی کو تبدیل کیا جائےگا،علی آمین گنڈا پور کے وزیر اعلیٰ بنتے ہی بیوروکریٹس کی جانب سےملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کےمطابق آئی جی خیبرپختونخوا کے خواہشمند پولیس کے اعلیٰ حکام بھی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورسے ملاقاتیں کرچکےہیں،جبکہ چیف سیکرٹری بننے کے خواہشمند 2 بیوروکریٹس بھی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسے ملاقات کرچکے ہیں۔