لاہور میں 21منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو بنے گا، مریم نواز نے منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہورمیں 21منزلہ ارفع کریم ٹاورٹوبنانے کیلئے منظوری دیدی۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، سی ای اوسی بی ڈی عمران امین نے آئی ٹی سٹی اورلاہورنالج پارک پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔
اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیر پرویز رشید،وزیراطلاعات و ثقافت عظمی بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن،سی او برگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ، ڈی جی ایل ڈی اے،چیئرمین پی آئی ٹی بی اوردیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔
لاہور میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی پراجیکٹ کا آغاز جلد ہوگا،مائیکروسافٹ اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی لاہور کیلئے آمادگی ظاہر کردی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو آفس بنانے کیلئے مدعو کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کاکہنا تھاکہ دنیا بھر سے بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کریں گے۔ پنجاب سمیت پاکستان بھر کے طلبا کے لئے ورلڈ بیسٹ یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے ایجوکیشن سٹی میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کرنے کے لئے فوری رابطوں کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور نالج پارک اورآئی ٹی سٹی کے قیام کیلئے پلان کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔لاہور میں فری وائی پائلٹ پراجیکٹ کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منظوری دیدی۔
لاہور میں 10 مقامات پر فری وائی پراجیکٹ کا آغاز دو ہفتے میں کردیا جائے گا۔لاہور میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تعلیمی اداروں، ائیرپورٹ،ریلوے سٹیشن اور بس سٹینڈ پر ترجیحاً فری وائی فائی شروع کرنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین

October 28, 2024

پاکستان باکو میں آئندہ عالمی موسمیاتی مذاکرات میں موسمیاتی مالیات میں مزید روانی لانے پر زور دے گا،رومینہ خورشید

October 28, 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام وومن انٹرپرینورشپ ڈے کا انعقاد

October 28, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کو جمہوریہ کرغز، ریاست فلسطین، جمہوری عوامی جمہوریہ کوریا، ازبکستان، کینیا اور جمہوریہ ترکیہ کے سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں

October 28, 2024

مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد منیب الرحمن مسجد نعمان نعمانہ روڈ میںعاشق رسولۖ غازی علم دین شہید اور پیر مفتی محمد عبداللہ قادری مردانوی کے سالانہ عرس کے موقع پر خطاب کریں گے

October 28, 2024

انجمن طلبا اسلام کے زیرِ اہتمام حماس رہنما کی خصوصی کال پر جسدِ واحد غزہ مارچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ