اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہ کرانےپراسلام آبادہائیکورٹ میں جیل سپریٹنڈنٹ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق توہین عدالت کی درخواست مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی۔
وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور انچارج پولیٹیکل افیئرز اسد عباس شاہ کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔
درخواست کےمطابق عدالتی آرڈر کے ساتھ اڈیالہ جیل گئے مگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، جیل حکام کو آٹھ مارچ کا آرڈر دکھایا تو انہوں نے انتظار کرنے کو کہا۔
درخواست کےمطابق گیارہ مارچ کو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک انتظار کرانے کے باوجود ملاقات نہ کرائی گئی، عدالتی احکامات کی مصدقہ کاپی دکھانے کے باوجود پٹیشنرز کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،
درخواست میں استدعاکی گئی کے عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔