عمران خان کے کرپشن کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا: کابینہ نے منظوری دیدی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنےکی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ سے  وزارت قانون کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

ذرائع کا کہنا  ہےکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ٹرائل بھی احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں کرے گی، نیب کی ٹیم 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات تقریباً مکمل کرچکی ہے اور اس کا ریفرنس جلد دائر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کیس میں ضمانت کا معاملہ بھی احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں سنے گی۔

واضح رہےکہ نیب کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں عدالت کے قیام کی سفارش کی گئی تھی اور  قانون کے مطابق حکومت کہیں بھی احتساب عدالت قائم کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کا فیصلہ کالعدم، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری کردیا

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دیا تھا جس کے بعد کیس کی ایک سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں کی گئی تاہم 28 نومبر کو ہونے والی سماعت  میں اڈیالہ جیل حکام نے سکیورٹی وجوہات پر عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کرلی جس پر خصوصی عدالت نے کیس کا ٹرائل جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ سنایا اور اسے اوپن ٹرائل قرار دیا۔

تازہ ترین

September 9, 2024

لندن، برطانیہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے یومِ دفاع منای گیاا

September 9, 2024

بلوچستان کا وفد مولانا غفور حیدری کی قیادت میں دورہ چین پر روانہ

September 9, 2024

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ایکسٹینش لینے سے انکار

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کاروائی،

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کاروائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ