فیصل آباد(کرائم رپورٹر) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی بوسنیا کے ویزوں پر سفر کرنے والے2 مسافروں اور4 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جعلی بوسنیائی ویزوں پر سفر کرنے والے دو مسافروں اور فیصل آباد میں جعلی دستاویزات فراہم کرنے والے چار ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار افراد کی شناخت یاسین، عبدالاحد، فہد، قادر، ناظم اور نوید کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں گرفتار مسافر بوسنیا کے لیے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز میں سوار ہونے والے تھے۔
ایف آئی اے حکام نے انکشاف کیا کہ ایجنٹ ایئرپورٹ کی پارکنگ میں موجود تھے جنہیں بعد میں گرفتار مسافروں کی نشاندہی پر پکڑا گیا۔ جبکہ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔