الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے انعقاد تک ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی لگا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے انعقاد تک ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ضمنی انتخابات کے انعقاد تک تمام متعلقہ اضلاع میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر مکمل طور پر پابندی ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضمنی انتخابات تک کوئی سرکاری عہدیدار یا منتخب نمائندہ کسی ترقیاتی منصوبے کا اعلان نہیں کرے گا، 21 اپریل تک ٹرانسفر پوسٹنگ اور ترقیاتی سکیموں کا اعلان بھی نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 21 اپریل کو لاہور کے چار حلقوں سمیت پنجاب کے 12 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہو گا، لاہور میں پی پی 147 ، پی پی 149، پی پی 158 اور پی پی 164 میں ضمنی انتخابات کیلئے میدان سجے گا۔

2 نشستیں شہباز شریف ، ایک نشست عبدالعلیم خان اور ایک نشست حمزہ شہباز کے ایم این اے کی سیٹ رکھنے سے خالی ہوئی، این اے 119 کی نشست مریم نواز کی طرف سے خالی کی گئی، قصور کی نشست شہباز شریف نے چھوڑی ہے۔

علاوہ ازیں شیخوپورہ، تلہ گنگ، گجرات، وزیر آباد، نارووال میں بھی پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی الیکشن کا انعقاد ہو گا، بھکر، رحیم یار خان، ڈی جی خان کے حلقوں میں بھی ضمنی انتکابات کیلئے میدان لگے گا۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ