چینی حکومت کی طرف سے پاکستان کو ہنگامی امداد کی فراہمی

اسلام آ باد(نیوزڈیسک)پاکستان کے دفترِ خارجہ میں منعقدہ خصوصی تقریب میں چینی حکومت کی جانب سے شدید بارشوں کے باعث پھیلنے والی تباہی سے نمٹنے کے لیے نقد ہنگامی امداد ،پاکستانی حکومت کے حوالے کی گئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطا بق تقریب میں پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زی دونگ اور پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے شرکت کی۔ جیانگ زی دونگ نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں سےشدید جانی و مالی نقصان ہوا ہے اس پر ہمیں دلی افسوس ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے ایک دن بعد ہی امدادی کاموں کی رہنمائی کے لیے گوادر کا دورہ کیا جس کی ہم تہہ دل سے تعریف کرتے ہیں۔ چین کی حکومت نے پاکستان کو ہنگامی طور پر نقد امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چین کی دلی خواہش ہے کہ آفت زدہ علاقوں کے لوگ اپنے گھروں کی تعمیر نو کریں اور معمولاتِ زندگی جلد از جلد بحال ہوں۔ پاکستانی سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے چین کی مدد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جب بھی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے،چین ہمیشہ فوری طور پر مدد کا ہاتھ آگے بڑھاتا ہے ۔ اس سےدونوں ممالک کے درمیان برادرانہ “آہنی” دوستی کا بھرپور مظاہرہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امدادی فنڈز کو متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر منتقل کریں گے تاکہ امدادی کاموں میں مدد فراہم کی جا سکے۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ