وزیر مذہبی امور انیق احمد کا ’’قرآن اور آج کا نوجوان ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ کیپٹل یوتھ ایکسپو سے خطاب
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر مذہبی امورانیق احمد نےآج اسلام آباد میں ’’قرآن اور آج کا نوجوان ‘‘ کے عنوان پر منعقدہ کیپٹل یوتھ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کے پیغام کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری کو نوجوان اپنی ذمہ داری سمجھیں ۔ ہمیں اپنے نوجوانوں سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے ایکسپو سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا نوجوان ہم سے زیادہ با صلاحیت ہے۔ ہمارے نوجوان دنیا کے ہر علم کو مسلمان کریں۔ سرکار دو عالم ﷺ کی آمد عہد قدیم کا خاتمہ اور عہد جدید کا آغاز ہے۔ ہم قرآن کے بغیر زندگی گذارنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے نوجوانوں کو خصوصی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کی آیات کو پڑھا جائے، سمجھا جائے اور عمل کیا جائے۔ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنا ہماری مشترک ذمہ داری ہے۔ پاکستان کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے۔
مزید پڑھیں: امام کعبہ سے انیق احمد کی ملاقات ، وحدت امت، عزہ کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال