بانی پی ٹی آئی کوامریکا،نہ آئی ایم ایف این آراو دے سکتا ہے،احسن اقبال

نارروال(نیوزڈیسک)وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بےگناہی عدالت میں ثابت کریں، بانی پی ٹی آئی کوامریکا،نہ آئی ایم ایف این آراو دے سکتا ہے۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی این آراو کے ذریعے جیل سے نہیں نکل سکتے، پی ٹی آئی والے پاکستان کودنیامیں رسوا کررہے ہیں، ہم نے پاکستان کے اداروں میں اپنی جنگ لڑی ہے۔ ہم نے جھوٹے مقدمات کارونا کبھی بین الاقوامی فورم پر نہیں رویا۔
احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی والے امریکا میں پاکستان کی غیرت کاجنازہ نکال رہے ہیں، امریکی کانگریس کے سینیٹرز کے پاؤں پکڑ رہے ہیں انکے لیڈرکونکالاجائے، ہم نے آئی ایم ایف، یواین، یورپی یونین، امریکا کو خط نہیں لکھا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات،شہدا کی یادگاروں پرحملہ کیاگیا، کوئی قائداعظم کی نشانی کو جلا سکتاہے یہ ناقابل تصورتھا، 9 مئی کو پی ٹی آئی والوں کاچہرہ قوم کے سامنے آگیا تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط کا مطالبہ کیا، پی ٹی آئی نےملک میں مزید مہنگائی کرنے کیلئے سازش کی، ملکی معیشت کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلنا معاشی دہشتگردی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پاکستان کے دوست نہیں دشمن ہیں، یہ لوگ امریکا میں بیٹھ کر پاکستان کی خودمختاری سے کھیل رہے ہیں، پی ٹی آئی والے پاکستان کی سلامتی کوداؤ پر لگارہےہیں، امریکا کی سڑکوں پر پاک فوج کے خلاف مذموم مہم چلائی، بیرونی فنڈنگ پرچلنے والی جماعت کااصل چہرہ سامنے آگیا۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ