پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سے کشمیر تک بسنے والے عوام کی مقبول ترین جماعت ہے: راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا پاکستان پیپلز پارٹی کے 56 ویں یوم تاسیس پر پیغام

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 56 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چئیر مین شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1967ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھ کر غریبوں ،کسانوں، ہاریوں مزدورں اور پاکستان میں بسنے والے متوسط طبقے کو زبان دی اور انھیں اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے کا سلیقہ سکھایا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد محترمہ نصرت بھٹو اور محترمہ بےنظیر بھٹو شہید کی قیادت میں اپنی جدو جہد جاری رکھی۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے دی گئی قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے کشمیر تک پاکستان پیپلز پارٹی کی مقبول ترین جماعت ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کثیر تعداد میں کارکن موجود ہیں جو قائد عوام اور محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار اقتدار کے دوران ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے معیار زندگی کو بلند کیا۔انہوں نے کہا ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ، پارلیمان کی بالا دستی اور آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو کی جدو جہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین، رہنماؤں اور ورکرز کی ناقابل فراموش قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے مخلتف دور اقتدار میں عوام کی بے مثال خدمت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو ایک متفقہ آئین دینے اور ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے کے علاؤہ یونیورسٹیوں، تعلیمی اداروں، اسپتالوں کے جال بچھانے کے ساتھ ساتھ عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مصلحت اور عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی مصالحتی پالیسی کی بدولت دیگر سیاسی جماعتوں کے تعاون سے 18ویں ترمیم منظور کرواکر یہ ثابت کیا کہ پیپلز پارٹی عوام ، جمہوریت اور وفاقی اکائیوں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں: بلاول وزیراعظم کے امیدوار، فروری کے انتخابات میں پیپلز پارٹی جیت حاصل کرے گی، فیصل کریم کنڈی

اسپیکر قومی اسمبلی نے پیپلز پارٹی کے ورکروں پر زور دیا کہ وہ سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے اور پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور عوام کو جمہوریت دشمن قوتوں کے مذموم عزائم سے باخبر رکھیں۔

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ