پنجاب میں شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے دستک ایپ لانچ

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گھر تک سروسز کی فراہمی کے لیے دستک پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت دستک پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے گھر تک سروسز فراہم کرنے کے لیے ایپ اور کال سروس شروع کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے دستک پروگرام کے لیے رائیڈرز کی فوری رجسٹریشن اور ٹریننگ شروع کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے لیے سہولت اور گڈگورننس ہرحال میں یقینی بنائےگی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں لاہورکے عوام کوان کی دہلیز پر 10 سروسزدی جارہی ہیں، لاہور کے شہری پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ، طلاق سرٹیفکیٹ گھر کی دہلیز پر حاصل کرسکیں گے جبکہ ان سروسز میں ڈومیسائل، ای اسٹیمپ، وہیکل رجسٹریشن، وہیکل ٹرانسفر، ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس سروس بھی شامل ہے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ یہ پروگرام دو مرحلوں پر مشتمل ہوگا اور دوسرے مرحلے میں بھی شہری سہولیات گھر کی دہلیز پر حاصل کرسکیں گے۔

دوسرے مرحلے میں شہریوں کو پولیس ویری فکیشن، لرنرڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ایف آئی آر کاپی، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس اور کرایہ دار رجسٹریشن کی سہولیات دہلیز پر ملیں گی۔

کم آمدن افراد کے لیے ایک لاکھ گھروں کے پراجیکٹ کاجائزہ لیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کے 6 شہروں میں فوری سائٹ سلیکشن کی ہدایت کردی۔

مریم نواز نے طلباء کے لیے مجوزہ الیکٹرک اور پیٹرول بائیکس کا معائنہ کیا، پیٹرول بائیک کی ماہانہ قسط 5 ہزار، الیکٹرک بائیک کی قسط 10ہزار سے کم ہوگی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 20 ہزار بائیکس کا منصوبہ طلباء کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرے گا۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ