لاہور(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کی امیدوار صنم جاوید نے سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے کاغذات حقائق کے برعکس مسترد کئے،صنم جاوید پر اعتراض عائد کیا گیا کہ کاغذات میں پلاٹ ظاہر نہیں کیا،صنم جاوید کے پاس ایسا کوئی پلاٹ نہیں ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیلٹ ٹریبونل صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دے۔