اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پکاکی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات مذہب، اخوت مشترکہ ثقافت اور تاریخ کے لازوال رشتوں پر استوار ہیں۔ انہوں کہا کہ دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پارلیمانی سطح رابطوں میں اضافے ضروری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ترکیہ سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر سے ملاقات کی۔

2017 میں پاکستان میں منعقد ہونے والی پہلی اسپیکرز کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں نے علاقائی اور عالمی پارلیمانی فورمز پر ہمیشہ ایک دوسرے موقف کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کی پارلیمانوں تعاون کو مذید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ترکیہ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کو پاکستان کا دورہ کرنے بھی دعوت دی۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں جنہیں باہمی مفادات کےلیے بروکار لایا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے سیاحت کے شعبے میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے قدرتی حسین اور مناظر سے نوازا ہے جو ترکیہ کے سیاحوں کے لیے دلچسپی اور تفریح مہیا کر سکتے ہیں۔

جمہوریہ ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پکاکی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے مابین صدیوں پر محیط برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک میں پارلیمانی سطح رابطوں میں اضافے کی اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ عوامی اور پارلیمانی سطح پر رابطوں میں اضافہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ضروری ہیں۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ