اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)رکن قومی اسمبلی، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن اسلام آباد انجم عقیل خان نے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کردیئے۔ اسلام آباد کی مختلف یونیورسٹیوں سے ایم ایس ایف کے جوانوں کے آرگنائزیشن سٹرکچر کا اعلان کیا۔ رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے ایم ایس ایف کے جوانوں سے گفتگو کی اور یونیورسٹیوں میں تعلیم ، سکلز ، ویژن ، سکالرشپس ، لیپ ٹاپ سکیم اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ جوانوں آپ کی ذمہ داری ہے پاکستان کے مثبت امیج کو پوری دنیا کے سامنے اجاگر کریں ، جھوٹ اور پروپیگنڈے کا مقابلہ سچ ، تحمل اور رواداری سے کریں۔سینئر نائب صدر فیڈرل کیپٹل راجہ عظمت جاوید ، ایڈووکیٹ احمد شعبان خان ، عظیم خان ، جہانزیب بٹ ، مسعود بٹ اور ملک منصور بھی ہمراہ موجود تھے۔