وزیراعلیٰ پنجاب کا چین کوبھینس کا گوشت اور دودھ برآمد کرنے کی پالیسی مرتب کرنے کا حکم

لاہور( نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھینس کا گوشت اور دودھ چین کو برآمد کرنے کے لیے پالیسی مرتب کرنے کا حکم دے دیا۔

گوادر پرو کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ نے لائیو سٹاک سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔گوادر پرو کے مطابق وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ مویشی منڈیوں اور مذبح خانوں میں صرف ٹیکہ لگوانے والے اور ٹیگ شدہ مویشیوں کو لایا جائے گا، مویشیوں کا مستند ڈیٹا تیار کیا جائے اور باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تحقیق و ترقی پر خصوصی توجہ دیں۔گوادر پرو کے مطابق مریم نواز کو لائیو سٹاک سیکٹر کی برآمدات کے امکانات پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بیماری پر قابو پانے اور نسل کی بہتری کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے پنجاب میں ڈیزیز کنٹرول ڈپارٹمنٹ بنانے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز (ایف ایم ڈی) کنٹرول پروگرام کو مزید موثر بنایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ اس بیماری کی ویکسین مقامی سطح پر بڑی مقدار میں تیار کی جانی چاہیے۔ انہوں نے حکم دیا کہ ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے لئے جدید میکانزم تشکیل دیا جائے۔گوادر پرو کے مطابق متعلقہ حکام نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ ویکسین تیار کرنے والی لیبز کی اپ گریڈیشن پر 360 ملین روپے اور زونوسس سینٹر کی اپ گریڈیشن پر 299 ملین روپے لاگت آئے گی۔گوادر پرو کے مطابق اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ نسل کی بہتری سے پیداوار میں 15 سے 25 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق قبل ازیں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں لائیو سٹاک کا حصہ 14.36 فیصد ہے۔ پنجاب ملک کا 62 فیصد دودھ، 43 فیصد گوشت، 33 فیصد مٹن اور 65 فیصد مرغی کا گوشت پیدا کرتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ چین 17 ارب ڈالر مالیت کا گوشت اور 2 ارب ڈالر کا دودھ درآمد کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے خلیجی ممالک اور چین کے ساتھ پولٹری تجارت کے حجم پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے ویٹرنری ڈاکٹروں کے لئے موٹر سائیکلیں اور موبائل ڈسپنسریوں کے لئے وین فراہم کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ