وفاقی کابینہ نے جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے الزامات پر کمیشن کے سربراہ کا فیصلہ ہو گیا ہے۔جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی ججز انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر کر دیے گئے ہیں۔جس کی منظوری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دے دی گئی ،کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان انکوائری پر اتفاق ہوا تھا۔واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کی چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے سپریم کورٹ میں ملاقات ہوئی، جس کے بعد چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچے جہاں دونوں شخصیات کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس پاکستان کی ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی، اس اہم ملاقات میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی شریک تھے۔وزیراعظم شہباز شریف کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات ایک گھنٹہ 25 منٹ جاری رہی، ملاقات کے بعد وزیراعظم سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے۔جس کے بعد یف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ میں فل کورٹ اجلاس دوبارہ طلب کر لیا تھا، جو کچھ دیر بعد ہوا تھا۔واضح رہے کہ 26 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے عدالتی کاموں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت اور دباؤ میں لانے سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھا خط سامنے آیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس سمن رفت امتیاز کی جانب سے لکھا گیا۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ